"کہاں پہ ڈھونڈھوں "

یہیں تو رکھے تھے
ایسے لگتا ہے جیسے تم نے
اٹھا کے ردی میں پھینک ڈالے
کہاں پہ ڈھونڈھوں
کہاں سے لاؤں
وہ جن میں رکھی تھی ذات میری
وہ سب مہ و سال کھو گئے ہیں،،!!